جدہ(نیوزڈیسک)سعودی عرب کے ولی عہد و نائب وزیر اعظم اوروزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف نے سیکورٹی فورسز کو سرحدی علاقوں میں گوریلا جنگ کے اختیارات دے دیئے ہیں۔کوہستانی سرحدی علاقوں میں گوریلا جنگ کیلئے 4 اسپیشل گروپ تشکیل دیدیئے گئے ہیں انہیں جنگجوو¿ں کی تلاش کرنے،تعاقب کرنے،گرفتار کرنے اور فائرنگ کرنے کے اختیار تفویض کئے گئے ہیں۔شہزادہ محمد بن نائف نے سیکورٹی فورسز کا تربیتی پروگرام مکمل کرنے،اسلحہ سے لیس کرنے کا حکم نامی بھی جاری کیا ہے۔دوسری جانب وزارت داخلہ کے سیکورٹی افسران نے مملکت کے مختلف علاقوں سے 18 سعودی اور3 یمنی دہشت گردوں کو گرفتار کیاہے۔ان میں سے بعض منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہیں۔سعودی وزارت داخلہ کے ایک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 8 ماہ کے دوران 1678 دہشت گرد حراست میں لئے گئے ہیں۔ان میں 84 فیصد سعودی اور باقی یمنی ہیں۔جبکہ اس اعلامیے پرایران نے تشویش کااظہارکردیا ہے اورکہاہے کہ یمن کے بارے میں فیصلہ فریقین مل بیٹھ کرکریں