منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

دنیا میں ارب پتی خواتین کی تعداد میں اتنا اضافہ کہ آپ حیران رہ جائیں

datetime 16  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگاپور(آئی این پی ) دنیا بھر میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ارب پتی خواتین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔غےر ملکی مےڈےاکے مطابق سوئس بینک یو بی ایس گروپ نے گزشتہ روز جاری تحقیق میں بتایا کہ20 سال پہلے کے مقابلے میں آج ارب پتی خواتین کی تعداد7 گنا زیادہ ہے۔ویلتھ مینجمنٹ سروسز فراہم کرنے والے یو بی ایس نے اپنی تحقیق میں بتایا کہ دنیا میں اس وقت تقریباً 1347 ارب پتی خواتین ہیں۔ تاہم تحقیق میں کسی کا نام بتانے سے گریز کیا گیا۔ارب پتی افراد کے حوالے سے مردوں کو غالب اکثریت حاصل ہے لیکن گزشتہ سال ارب پتی خواتین کا تناسب 11 فیصد رہا۔گزشتہ ایک صدی میں سب سے زیادہ ایشیا میں ارب پتی خواتین کی تعداد بڑھی۔ایک صدی قبل ایشیا میں صرف تین ایسی خواتین تھیں لیکن اب ان کی تعداد 25 ہو چکی۔یو بی ایس کے مطابق، ایشیا میں ارب پتی خواتین کی نصف سے تھوڑی زائد تعداد خود محنت سے اس مقام پر پہنچیں۔ ان خواتین کی اکثریت چین، ہانگ کانگ سے ہے۔تحقیقی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یورپ کی صرف سات فیصد جبکہ امریکا کی19 فیصد ارب پتی خواتین نے خود محنت سے نمایاں مقام حاصل کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…