منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی ہائی کمشنرنے پھر بھارتی حکومت اورہندوانتہاپسندوں کے دِل جِلا ڈالے

datetime 15  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارتی خدشات نظر انداز،پاکستانی ہائی کمشنرنے پھر بھارتی حکومت اورہندوانتہاپسندوں کے دِل جِلا ڈالے،بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط سے میر واعظ عمر فاروق سمیت دیگر حریت رہنماو¿ں نے ملاقات کی جس میں سشما سوراج کے دورہ پاکستان اور دیگر امور پر بات کی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط سے حریت رہنماو¿ں میر واعظ عمر فاروق، سیف اللہ اور الطاف شاہ نے ملاقات کی جس میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے حالیہ دورہ پاکستان سمیت دیگر امور پر بات کی گئی جب کہ اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ امن مذاکرات سے متعلق پاکستان کا مو¿قف دیرینہ ہے اور اب بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے دورہ پاکستان کے بعد امن مذاکرات کے لیے بھارت کےمو¿قف میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔عبدالباسط کا کہنا تھا کہ بھارت کو اندازہ ہو گیا ہے کہ تعلقات کی بہتری کا واحد راستہ بات چیت ہی ہے جب کہ بھارت نے یقین دلایا ہے کہ دہشت گرد حملوں کی صورت میں نہ تعلقات متاثر ہوں گے اور نہ ہی پاک بھارت مذاکرات ختم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حریت رہنماو¿ں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا، اس موقع پر حریت رہنماو¿ں نے عبدالباسط کو سید علی گیلانی کا پیغام بھی دیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی ہائی کمشنر کی کشمیری رہنماﺅں سے ملاقات پر ہندو انتہاپسندوں کے شدید احتجاج کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستان سے مذاکرات ملتوی کردیئے تھے ۔ کشمیری رہنماﺅں سے ملاقات پاکستان کی جانب سے بھارتی حکومت کو واضح پیغام ہے کہ کشمیر پر بات نہیں تو پھر کوئی بات نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…