ماسکو(نیوزڈیسک) جنگی طیارہ گرائے جانے کے بعد روس مسلسل ترکی پر داعش سے تیل خریدنے کا الزام لگا رہا ہے۔ اب روس نے تیل سمگل کرنے کے لیے استعمال کئے جانے والے بحری جہازوں کے متعلق نیا انکشاف کر دیا ہے۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ یہ تیل یورپی ملک مالٹا کے بحری جہازوں میں ترکی کے راستے شام سے یورپ تک پہنچایا جارہا ہے۔ روس نے پہلے کی طرح ترک صدر کے بیٹے بلال اردگان پرداعش سے تیل خریدنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلال اردگان داعش سے خریدا ہوا یہ تیل دیگر ممالک تک پہنچانے کے لیے جو بحری جہاز استعمال کر رہا ہے وہ مالٹا کے ہیں، لیکن ان کا اصل مالک بلال اردگان ہی ہے۔بلال اردگان نے ان جہازوں کی رجسٹریشن مالٹا میں کروارکھی ہے اوریہ جہاز مالٹا ہی کے جھنڈے کے ساتھ سفر کرتے ہیں۔روس کا کہنا ہے کہ آذربائیجان کے کھرب پتی شخص مبریز مانسیموو نے مالٹا میں ایک درجن سے زائد کمپنیاں کھول رکھی ہیں ان میں سے ایک کمپنی نے ترک صدر کے بیٹے کو آئل ٹینکرز فروخت کیے تھے۔ روس کے ترک صدر اور ان کے خاندان پر لگائے گئے الزامات کا بڑا نشانہ 34سالہ بلال اردگان ہی ہیں۔ بلال اردگان ترکی کے بی ایم زیڈ گروپ کے تین برابر کے پارٹنرز میں سے ایک ہیں۔ یہ گروپ ترک آئل اور جہازرانی کے شعبوں میں بڑے حصے کا مالک ہے اور ان کے اسی کاروبار کی وجہ سے روس ان پر مسلسل داعش سے تیل خریدنے کا الزام لگا رہا ہے۔مالٹا کی ایک نیوز ویب سائٹ انڈیپنڈنٹ ڈاٹ کام ڈاٹ ایم ٹی کی رپورٹ کے مطابق بی ایم زیڈ گروپ نے گزشتہ ماہ مالٹا کی آئل ٹرانسپورٹیشن اینڈ شپنگ سروسز کمپنی سے 5ٹینکر خریدے تھے۔ یہ کمپنی آذربائیجان کے کھرب پتی تاجر مبریز مانسیموو کی ملکیت ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کام یابی کے دو فارمولے
-
غیر صوبائی شادی، ناجائز تعلقات اور حمل پر بھاری جرمانوں کا اعلان
-
خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں معدنیات کے نکالنے کر پابندی عائد
-
برطانیہ؛ نابالغ طلبا سے جنسی تعلق پر خاتون ٹیچر کو ایک اور سزا سنادی گئی
-
سکولز اساتذہ کیلئے خوشخبری وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان
-
پاکستانیوں کیلئے یورپ کے دروازے کھل گئے
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
بیوی پر شک، شوہر نے بچوں کے سامنے اہلیہ کو زندہ جلا دیا
-
سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
-
اٹلی، پاکستانیوں کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا
-
مسجد الحرام؛ بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش، ویڈیو وائرل
-
اگلے 3 روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
-
چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
راولپنڈی،11 سالہ لڑکی سے زیادتی، خاتون سمیت 3 افراد گرفتار















































