اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب کا غیر ملکیوں کیلئے شاندار اعلان

datetime 14  دسمبر‬‮  2015 |

ریاض(نیوز ڈیسک ) سعودی عرب کی حکومت نے ملک میں وزٹ ویزے پر آنے والے یمنی شہریوں کی مملکت میں قیام کی مدت میں مزید چھ ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیرداخلہ شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز نے پڑوسی برادر ملک یمن کے وزٹ ویزے پر آئے شہریوں کو مزید چھ ماہ تک سعودی عرب میں قیام کرنے کا موقع دیا ہے۔ سعودی عرب کے پاسپورٹ وایمی گریشن ڈاریکٹوریٹ جنرل نے ولی عہد کے فیصلے پرعمل درآمد کی تیاریاں شروع کر دی ہیں سعودی عرب کے جنرل ڈاریکٹوریٹ برائے پاسپورٹس کی جانب سے جاری کردہ ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ملک میں وزٹ ویزے پر آئے یمنی شہریوں کو خوشی سنائی ہے۔ایسے تمام یمنی شہری جو وزٹ ویزے پر سعودی عرب آئے ہیں وہ مزید چھ ماہ تک مملکت میں رہ سکتے ہیں۔وزٹ ویزے پر آنے والے یمنی شہری نہ صرف ملک میں چھ ماہ تک قیام کر سکتے ہیں بلکہ وہ کوئی ملازمت بھی کر سکتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں سیاحتی ویزے پر آنے والے یمنی شہریوں کے قیام کی مدت میں توسیع کا فیصلہ 20 ربیع الاول 1437ھ تک مکمل کر لیا جائے گا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی یمنی شہری کو اپنے وزٹ ویزے کی مدت میں توسیع کے لیے الگ سے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہو گی۔حکومت خود کار طریقے سے تمام یمنی ویزہ حاملین کو چھ ماہ تک رہنے کی سہولت فراہم کرے گی اور ویزے کی مدت میں توسیع کر دی جائے گی۔ البتہ ایسے تمام یمنی شہریوں کو 100 ریال کی معمولی فیس ادا کرنا ہو گی۔ بیان میں وضاحت کی گئی کہ یمنی شہری وزٹ ویزے میں توسیع کی خدمات وزارت داخلہ کی ویب سائیٹ ”ابشر“ کے ذریعے حاصل کر سکیں گے۔البتہ انہیں وزٹ ویزے کی مدت میں توسیع کے لیے مختص فیس ڈاک کے ذریعے جمع کرانی ہو گی اور”واص“ پوسٹل سروسز کے ذریعے وہ تبدیل شدہ ویزہ بھی حاصل کر سکیں گے



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…