منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

تاشفین ملک یا رضوان ۔۔۔،امریکی میڈیا نے ایک اوردعویٰ کردیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ کیلیفورنیا فائرنگ واقعے کے ملزمان تاشفین ملک یا رضوان میں سے کوئی ایک یادونوں ہی کسی غیر ملکی دہشت گرد سے رابطے میں تھے تاہم تاشفین ملک کی بہن نے اس کے عسکریت پسندوں سے کسی قسم کے رابطوں کی تردید کی ہے۔ تاشفین ملک کی امریکا آنے سے قبل 3طرح کی اسکرینگز ہوئی۔کیلیفورنیا کے شہر سان برناڈینو میں دہشت گردی کے واقعے کی چھان بین جاری ہے۔علاقے کی جھیل سے بعض مشتبہ چیزیں برآمدکی گئی ہیں جنکامبینہ طورپرتعلق اس جوڑے سے ہے۔امریکی اہلکاروں کے حوالےسے دعویٰ کیا گیا ہے کہ تاشفین ملک یا اس کا شوہر رضوان،بیرون ملک دہشت گرد سے رابطے میں تھے۔امریکی اخبارکے مطابق اب یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ تاشفین نے کئی برس پہلے انٹرنیٹ پرایک ایسی عبارت لکھی تھی جس کے بارے میں امریکی حکام پہلے جانتے توممکنہ طورپرتاشفین کوویزاہی جاری نہ کیاجاتاتاہم امیگریشن کے موقع پر ملزمہ کے سوشل میڈیااکاونٹ کا جائزہ نہیں لیاگیا۔امریکی اخبار ہی کو انٹرویو میں تاشفین ملک کی بہن فہدہ ملک نے کہا ہے کہ تاشفین انتہا پسند نہیں تھی۔وہ اسے سب سے زیادہ جانتی ہے،تاشفین ملک کے عسکریت پسندوں سے کوئی روابط نہیں تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…