پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

ترکی کیخلاف بڑا اقدام ہوگیا،عراقی وزیر اعظم کا ٹی وی پر خطاب،ترکی کا سخت جواب

datetime 14  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(نیوزڈیسک)عراق نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ وہ ترکی سے فوری اور غیر مشروط طور پر شمالی عراق سے اپنی فوجیں نکالنے کے لیے کہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بغداد کے رہنماو¿ں نے کونسل کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ ” یہ (فوجیں بھیجنے کا) اقدام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور عراق کی خودمختاری و سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔اس سے قبل جمعہ کو ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے بھی سلامتی کونسل سے ایسی ہی اپیل کی تھی۔ان کے بقول عراق نے ترکی کے ساتھ تنازع کو پرامن اور سفارتی طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ہم نے اپنے پڑوسی ترکی کو اپنے فوجیوں کے انخلا کے لیے ایک وقت دیا ہے اور یہ کہا ہے کہ وہ بات چیت کا دروازہ بند نہ کرے۔ترکی نے اپنی فوجیں عراقی اور کرد فورسز کو شدت پسند گروپ داعش کے خلاف لڑائی کے لیے تربیت فراہم کرنے کے ایک پروگرام کے تحت بھیجی تھیں۔ترکی نے گزشتہ ہفتے مزید فوجی بھی علاقے میں بھیج دیے اور صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ یہ فوجی تربیت کاروں کو داعش کے خطرے سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے بھیجے گئے۔اگر ہم پر حملہ ہو تو کیا ہم عراقی حکومت کی طرف سے دعوت نامے کا انتظار کریں گے؟ ہم ایسی سہل پسندی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔عراق کا کہنا ہے کہ اس نے ترک فوجیوں کو اپنی سرحد عبور کرنے کی کوئی اجازت نہیں دی تھی۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…