دمشق(نیوزڈیسک)بشار الاسد نے سعودی عرب اور امریکہ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، شام کے صدر بشار الاسد نے مسلح باغی گروہوں کے ساتھ مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ باغی گرو ہ دہشتگرد اور مغربی طاقتوں کی کٹھ پتلیاں ہیں غیر ملکی میڈیا کے مطابق شامی صدر بشار الاسد نے ہسپانوی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت حزب اختلاف کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے تاہم وہ مسلح گروہوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہم دیکھ رہے ہیں کہ سعودی عرب، امریکا اور کچھ مغربی ممالک کچھ دہشت گرد گروہوں کی ان مذاکرات میں شمولت چاہتے ہیں۔ بشار الاسد نے کہا کہ ہمارے لیے، شام میں جس کے ہاتھ میں بھی مشین گن ہے وہ دہشت گرد ہے۔