کابل(نیوزڈیسک)پاکستان کے کہنے پرخفیہ ایجنسی کے سربراہ کی برطرفی،اشرف غنی مشکل میں پڑے گئے،افغان صدر نے ملکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کو پاکستان کی درخواست پر برطرف کرنے سے متعلق میڈیا رپورٹس کو مسترد کردیا ،افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے ملکی خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے سربراہ کو پاکستان کی درخواست پر برطرف کرنے سے متعلق میڈیا رپورٹس کو سختی سے مسترد کردیا۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے ان اطلاعات کو سختی سے مسترد کردیا ہے کہ نیشنل ڈائریکٹریٹ آف سیکورٹی کے سربراہ رحمت اللہ نبیل کو پاکستان کی درخواست پر برطرف کیا گیا ہے ۔اشرف غنی کے مطابق رحمت اللہ نبیل کا استعفیٰ حکومت کے اندر ایک معمول کا عمل ہے۔افغان صدر کا رحمت اللہ نبیل کے استعفیٰ پر قیاس آرائیوں کے حوالے سے کہنا تھاکہ جن لوگوں کا اس بات پر یقین ہے کہ افغانستان کا صدر یا نیشنل سیکورٹی کونسل سرکاری اہلکار کودوسرو ں کی درخواست پر برطرف کرے گا انھیں سو سالہ جنگ کیلئے تیار رہنا چاہیے کیونکہ یہ قوم سے غداری ہے ۔کسی بھی غیر ملک کو افغانستان کے اندر تقرریوں میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔