ایتھنز(نیوزڈیسک)افغان مہاجرین پاکستان کو دعائیں دیں، جانیئے یونان کتنے مہاجرین کو پناہ دینے پر تیار ہے؟،یونان نے کہاہے کہ ہم مہاجرین کو مستقل آمد کی اجازت نہیں دے سکتے ،اورنہ ہی یہاں اتنی گنجائش ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونان کے وزیر برائے شہری حقوق نیکوس ٹوسکاس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم مہاجرین کو مستقل آمد کی اجازت نہیں دے سکتے، نہ ہمارا ملک اس کا متحمل ہو سکتا ہے اور نہ ہماری معیشت،انہوں نے کہاکہ اس ہفتے کے دوران دو ہزار سے زائد افریقی مہاجرین کو مقدونیہ سے ایتھنز پہنچایا ہے،ایک سوال کے جواب میںان کا کہناتھا کہ وہ ایمرجنسی بنیادوں پر صرف تین سو مہاجرین کو جگہ دے سکتے ہیں۔