پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

داعش مسلمانوں کی نمائندہ نہیں ,مفتی اعظم سعودی عرب

datetime 13  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) مفتی اعظم سعودی عرب الشیخ عبد العزیز بن عبد اللہ بن عبد اللطیف نے کہا کہ داعش مسلمانوں کی نمائندہ نہیں ہے۔انتہاء پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشددکے خاتمے کیلئے مسلمانوں کو اپنی جدوجہد جاری رکھنی ہو گی۔ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے اور مسلمانوں کو مصائب سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ وہ پاکستان علماء کونسل کے پانچ رکنی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔وفد کی قیادت مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کر رہے تھے ان کے ساتھ مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ، ڈاکٹر راسخ کشمیری اور حافظ محمد امجد بھی موجود تھے ۔مفتی اعظم سعودی عرب نے کہا کہ پاکستان کے مسلمانوں کو واحدت اور اخوت کے ساتھ حالات کا مقابلہ کرنا چاہیے اور پاکستان میں دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف پاکستانی عوام ، علماء اور حکومت نے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف جو جدوجہد کی ہے اور کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی حالات سے مسلمانوں کو پریشان ہونے کی بجائے اللہ کی طرف رجوع کرنا چاہئے اور قرآن و سنت کو اپنی زندگیوں میں لاناچاہئے۔ سیرت مصطفی ؐہی ہمیں ان تمام مصائب سے نکال سکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو اتحاد اور اتفاق کے ساتھ تمام فتنوں کا مقابلہ کرنا ہے اور شامیوں کی جدوجہد انشاء اللہ کامیاب ہو گی



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…