پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

داود ابراہیم کی جائیداد کس نے خرید ا ، جانئے

datetime 10  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) ممبئی میں انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم کے نیلام کیے گئے اثاثوں میں ہوٹل ”دہلی ذائقہ“ بھی شامل ہے۔یہ ہوٹل سینیئر صحافی ایس بالا کرشنن کی حب الوطن تحریک تنظیم نے چار کروڑ 28 لاکھ روپے کی بولی لگا کر خریدا جبکہ اس کی کم سے کم قیمت ایک کروڑ 18 لاکھ بھارتی روپے رکھی گئی تھی۔بالا کرشنن کہتے ابھی یہ ہوٹل بند ہے اور ہم اس میں کوئی کاروباری سرگرمی نہیں چلائیں گے۔ان کی منصوبہ بندی یہاں اشفاق اللہ خاں کی یاد میں ایک کمپیوٹر سینٹر کھولنے کی ہے۔بالا کرشنن نے کہا، ہم یہاں اردو بازار کے بچوں کے لیے کمپیوٹر سینٹر کھولیں گے اور یہاں سے خواتین کو قانونی مدد دیں گے۔ ہم اشفاق اللہ خان کے نام پر ہی سینٹر کھول رہے ہیں کیونکہ ہندو مسلم اتحاد میں ان کا ایک بڑا نام ہے۔اس سوال پر کہ داود ابراہیم کی جائیداد خریدنے کا خیال انھیں کیوں آیا، بالا کرشنن نے کہا کہ جب حکومت نے نیلامی کا اعلان کیا تو داد کے خوف سے لوگ سامنے آنے سے ڈرے ہوئے تھے۔ دو بار یہی ہوا تیسری بار ہم نے ہمت کی۔ وہ کہتے ہیں ہم نے سوچا کہ ملک سے دور بیٹھ کر ایک انسان یہاں حکومت چلا رہا ہے۔ اگر داود کی جانب سے فون آتا کہ اس نیلامی میں آپ حصہ مت لیں تو یہ 120 کروڑ ہم وطنوں کے لیے شرم کی بات ہوتی۔ ان کا کہنا ہے کہ اسی لیے ہم نے جائیداد خریدنے کا فیصلہ کیا اور خوش قسمتی کی بات ہے کہ جو ہم نے بولی لگائی اس میں کامیاب رہے۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ داود ابراہیم کی جائیداد نیلام کی گئی ہو اور گذشتہ نیلامی میں خریدی کی ایک جائیداد کے خریدار کو اب تک اس کا قبضہ نہیں ملا ہے۔اس پر بالا کرشنن کہتے ہیں ہمارا مقصد یہاں سماجی کام شروع کرنے کا ہے تو مجھے لگتا ہے کہ اس میں کوئی دقت نہیں آئے گی۔ جب سے نیلامی کی خبر آئی ہے اردو بازار سے لوگوں کے حمایت میں فون آ رہے ہیں۔ بالا کرشنن کے مطابق انھیں داود ابراہیم کی جانب سے بھی فون آیا تھا، جس کی معلومات انہوں نے کرائم برانچ کو دی تھیں جس کے بعد ان کے گھر پر پولیس تعینات کی گئی ہے۔وہ کہتے ہیں، ڈر نہیں لگا اگر ڈر لگا ہوتا تو یہ سب کرتا ہی نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…