پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

گزشتہ پانچ برس کے دوران کتنے پاکستانیو ں نے امریکی گرین کارڈ حاصل کیا‎؟حیران کن رپورٹ جاری

datetime 10  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی پی اے) امریکی گرین کارڈ حاصل کرنے والے اسلامی ممالک میں پاکستان سر فہرست ہے،گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 83ہزار پاکستانی تارکین وطن نے امریکی گرین کارڈ حاصل کیا۔امر یکہ نے 2009 اور 2013 کے درمیان6لاکھ 80ہزار مسلم اکثریتی ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کو گرین کارڈ جاری کیے۔دیگر اسلامی ممالک کے مقابلے میں پاکستان، عراق اور بنگلہ دیش کے تارکین وطن نے گزشتہ پانچ سالوں میں امریکہ کی طرف سے سب سے زیادہ گرین کارڈ حاصل کیے۔امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ برس کے دوران امریکا کا گرین کارڈ حاصل کرنے والے پہلے پانچ مسلم ممالک میںپاکستان ، عراق، بنگلادیش،ایران اور مصر شامل ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ امریکہ آئندہ پانچ برسوںمسلم اکثریتی ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن 6لاکھ66ہزارگرین کارڈ جاری کرے گا۔تاہم حالیہ کیلی فورنیا حملوں کے بعدامریکہ کی طرف سے گرین کارڈ کے حوالے سے تشویش پائی جارہی ہے۔ ان حملوں میں ملوث ایک پاکستانی خاتون تشفین ملک جو گزشتہ موسم گرما میں اپنے منگیتر کے ساتھ امریکہ آئی اور اس کے بعد انہوں نے گرین کارڈ حاصل کیا۔ امریکی امیگریشن پر سینیٹ کی ذیلی کمیٹی اور ہوم لینڈ سیکورٹی کی طرف سے تیار ایک چارٹ کے مطابق سال 2009 اور 2013 کے درمیان 83ہزار پاکستانی تارکین وطن کو گرین کارڈ دیئے گئے،اتنی تعداد میں عراقی تارکین وطن کو بھی امریکی گرین کارڈ جاری کیے گئے۔بنگلہ دیش کے 75ہزار ، ایران کے 73ہزار اور مصر کے45ہزار تارکین وطن نے امریکی گرین کارڈ حاصل کیے۔گزشتہ پانچ برس کے دوران تین درجن سے زائد مسلم ممالک کے ہزاروں تارکین وطن کو گرین کارڈ دیئے گئے۔ جن میں صومالیہ سے تعلق رکھنے والے31ہزار، ازبکستان کے24ہزار، ترکی کے 22ہزار،مراکش کے22ہزار، اردن کے20ہزار،البانیہ کے20ہزار،لبنان کے16ہزار،یمن کے16ہزار اور انڈونیشیا کے15ہزار تارکین وطن نے امریکی گرین کارڈ حاصل کیا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…