پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے مسلمانوں کا دل جیت لیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک) فیس بک کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مارک زکربرگ نے پیرس اور سان برنارڈینو میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے جواب میں پ±رتشدد حملوں سے خوف زدہ مسلمانوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق ان حملوں کے تناظر میں مارک نے اپنے ذاتی فیس بک اکاو¿نٹ پیج پر کہا کہ وہ مسلمانوں کو اس بات کی یقین دہانی کروانا چاہتے ہیں کہ وہ انھیں خوش آمدید کہیں گے۔مارک زکربرگ نے مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’ہم آپ کے حقوق کے تحفظ کے لیے لڑیں گے اور آپ کے لیے پ±رامن اور محفوظ ماحول ترتیب دیں گے۔‘خیال رہے کہ امریکی صدارتی ا±میدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ تجویز پیش کی تھی کہ مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگائی جائے۔جس پر امریکا کے دیگر سیاسی رہنماو¿ں نے ٹرمپ کی اس تجویز کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’تعصبانہ تجویز‘ قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ مارک زکربرگ نے کسی بھی قسم کی تجویز کی نشاندہی نہیں کی، لیکن دنیا کے سب سے بڑے سوشل میڈیا نیٹ ورک کے بانی کا کہنا تھا کہ ’ایک یہودی ہونے کے ناطے میرے والدین نے مجھے یہ سکھایا ہے کہ ہمیں ہر کمیونٹی پر حملے کے خلاف ضرور کھڑے ہونا چاہیے‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…