پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کسی بھارتی میں ہمت ہے جو داود ابراہیم کی جائیداد خرید ے؟

datetime 10  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی حکومت نے انڈر ورلڈ ڈان داﺅد ابراہیم کی زمین ، ریسٹورنٹ اور ایک کار سمیت تمام جائیداد نیلامی کیلئے پیش کردی گئی ہیں ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نیلامی کیلئے حکومت نے تین طرح کا عمل اختیار کیاہے جس کو لے کرپولیس انتظامیہ نے بھی کمر کس کرلی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ممبئی کے علاقے ناگپاڑا میں داﺅد ابراہیم کا دہلی ذائقہ نامی ایک ہوٹل ہے جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے ۔ سب سے پہلے اس ہوٹل کا نام رونق افروز تھا لیکن 1993 ءمیں ہوئے بم دھماکوں کے بعد اسے سیل کردیا گیا اور اسے نیا نام دہلی ذائقہ رکھ دیا گیا بدھ کو اس نیلامی کے سلسلے میں ممبئی ہوٹل کے باہر بولی لگی اور اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔اس سے پہلے بھی داﺅد ابراہیم کے کچھ اثاثے نیلامی کیلئے پیش کیے گئے ہیں لیکن خریداران سے دورہی ہے ۔اب دیکھنا ہوگا کہ انڈر ورلڈ ڈان کی جائیداد اپنے نام کرنے کی اہمت کون کرتاہے ۔ یا د رہے کہ داﺅد ابراہیم 1980 ءکی دہائی میں ممبئی سے فرار ہو کر بیرون ملک روپوش ہوگئے ہیں ، بھارت متعدد بار یہ الزامات عائد کرتارہاہے کہ داﺅد ابراہیم پاکستان میں رہائش پذیر ہیں اورانہیں سیف ہاﺅس مین رکھا گیا ہے تاہم پاکستان ان الزامات کی سختی سے تردید کرتاہے ۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…