اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

روس کاداعش پرایسی جگہ سے حملہ ،ترکی سمیت دنیاحیران رہ گئی

datetime 10  دسمبر‬‮  2015 |

ماسکو(نیوزڈیسک) داعش کے خلاف جاری جنگ میں روس نے پہلی دفعہ ایک ایسا ہتھیار استعمال کردیا ہے کہ جو ڈیڑھ ہزارمیل کی دوری سے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر خوفناک آگ برسا رہا ہے۔ جریدے ڈیلی میل کے مطابق روسی وزیر دفاع سرگی شوئیگو نے تصدیق کردی ہے کہ بحیرہ روم میں موجود ان کی آبدوز سے داعش کے ٹھکانوں پر کروز میزائل داغے گئے ہیں۔ روس کے سرکاری ٹی وی پر صدر ولادی میر پیوٹن کی موجودگی میں وزیر دفاع نے بتایا کہ آبدوز روستوو آن ڈان سے فائر کئے گئے کیلیبرکروز میزائلوں نے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ وزیر دفاع شوئیکو کے مطابق آبدوز سے چلائے گئے کروز میزائلوں نے داعش کے مرکز رقہ کے قریب دو ٹھکانوں کو تباہ کیا۔ میڈیا کو جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین کروز میزائل وقفے وقفے سے آبدوز سے چلائے گئے جو پانی کی سطح کو چیرتے ہوئے فضا میں بلند ہوئے۔ ویڈیو میں ان میزائلوں کا نشانہ بنتے ہوئے ٹھکانے بھی دکھائے گئے ہیں۔روسی صدر نے میزائل حملے کے بعد جاری کئے گئے بیان میں ایک نئے خطرے کی طرف بھی اشارہ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ روس کی طرف سے داغے گئے کیلیبر کروز میزائلوں کو ایٹمی ہتھیاروں کے ساتھ بھی لیس کیا جاسکتا ہے، البتہ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اس کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ بحیرہ روم میں موجود آبدوز کو داعش پر میزائل برسانے کے لئے استعمال کرنے سے پہلے روس بحیرہ کیسپیئن میں موجود اپنے بحری جہازوں اور ائیرفورس کو داعش پر حملوں کے لئے استعمال کررہا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…