ممبئی(نیوز ڈیسک)ہندوستانی حکومت نے بدھ کے روز انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی گاڑی، ریسٹورنٹ اور زرعی زمین کو نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ہندوستانی پولیس دہائیوں سے داؤد ابراہیم کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے جبکہ ان کی 15 سال پرانی گاڑی کو محض 60 امریکی ڈالر (تقریباً 6000 ہزار پاکستانی روپے) میں نیلام کیا جارہا ہے جو اس وقت ممبئی کے مضافات میں کھڑی ہے۔انڈر ورلڈ ڈان کی جائیداد کو تقریباً ایک دہائی قبل ضبط کرلیا گیا تھا تاہم یہ ان کے کل اثاثوں کا بہت چھوٹا حصہ ہے جبکہ خریدار ان کی جائیداد خریدنے سے گریز کرتے ہیں۔ہندوستانی حکام کو داؤد ابراہم ہتھیاروں کی اسمگلنگ، بھتہ خوری اور قتل کے مقدمات میں مطلوب ہے۔اس کے علاوہ ان پر شدت پسند گروپوں کو رقم فراہم کرنے اور 1993 کے ممبئی حملوں کو ماسٹر مائنڈ کرنے کا بھی الزام ہے جس میں 257 افراد ہلاک جبکہ 700 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔گزشتہ ماہ ہندوستانی حکام نے رجندرا نکلجے عرف چھوٹا راجن کو انڈونیشیا سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
بھارت انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی گاڑی کتنے میں نیلام کرے گا، آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
ایران توانائی کی تنصیبات پر حملوں کی صورت میں کس کس ملک کو نشانہ بناسکتا ہے؟ نام سامنے آگئے
-
بینک سے سونا غائب کرنے اور 5 کروڑ کے فراڈ کے الزام میں بینک کیشئر سمیت 2 افراد گرفتار
-
اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں ہنگامہ آرائی، 7 مسافر دبئی میں گرفتار



















































