پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قندھارائرپورٹ پر طویل لڑائی ،طالبان کاناقابل یقین دعوی سامنے آگیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قندھار(نیوزڈیسک)افغانستان کے صوبہ قندھار میں طالبان اورسیکورٹی فورسز کے درمیان گزشتہ 24گھنٹے سے لڑائی جاری ہے ،لڑائی کے نتیجے میں اب تک19افرادہلاک ہوچکے ہیں جبکہ طالبان نے چھ افرادکو یرغمال بھی بنا رکھا ہے،افغان سیکورٹی فورسزنے کہاہے کہ 14حملہ آوروں میں سے آٹھ ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مزید چھ کو مارنے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں تاہم طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے جنگجوؤں نے اس حملے میں 150افغان فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے ،دریں اثناء نیٹو مشن کے ایک ترجمان نے کہاہے کہ ان کے پاس ایئر بیس پر موجود سینکڑوں بین الاقوامی فوجیوں میں سے کسی کی بھی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے جبکہ انہوں نے کسی بھی قسم کی مزید معلومات فراہم کرنے سے انکار کیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق منگل کی شام افغان طالبان نے اچانک جنوبی شہر قندھار کے ہوائی اڈے پر حملہ کر دیا، طالبان جنگجوؤں کی حکومتی سکیورٹی فورسز سے گزشتہ رات سے لڑائی جاری ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 19افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔افغان حکام کے مطابق طالبان نے کم از کم چھ افراد کو یرغمال بھی بنا رکھا ہے، آزاد ذرائع کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں فی الحال یقین سے کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا، بتایا گیا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز ممکنہ طور پر پانچ طالبان حملہ آوروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں جو لڑائی میں ابھی تک محفوظ رہے ہیں،جنوبی افغانستان میں 205 اٹل فوجی کور کے کمانڈر داؤد شاہ وفادارنے غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپریشن سست رفتاری کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ طالبان نے کم از کم چھ افراد کو یرغمال بنا رکھا ہے جن میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں،ان کا تصدیق کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ ابھی تک اس لڑائی میں کم از کم19 سکیورٹی اہلکار اور عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعدادگیارہ ہے، انہوں نے بتایا کہ ابھی تک 14 طالبان حملہ آوروں میں سے نو کو ہلاک کیا جا چکا ہے،دوسری جانب طالبان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کم از کم 150 فوجیوں کو ہلاک کیا گیا ہے، یہ واضح رہے کہ طالبان کی طرف سے ماضی میں بھی ہلاکتوں کی تعداد کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا جاتا رہا ہے جبکہ دوسری طرف حکومتی سکیورٹی فورسز ہلاکتوں کی تعداد کم سے کم ظاہر کرنے کی کوشش کرتی ہے،دریں اثناء نیٹو مشن کے ایک ترجمان نے کہا کہ ان کے پاس ایئر بیس پر موجود سینکڑوں بین الاقوامی فوجیوں میں سے کسی کی بھی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے جبکہ انہوں نے کسی بھی قسم کی مزید معلومات فراہم کرنے سے انکار کیا ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…