پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر،ویزا پروگرام میں تبدیلی

datetime 9  دسمبر‬‮  2015
American flag
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان نے ملک میں بغیر ویزے کے داخلے کا عمل سخت بنانے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔اس بل کی سینیٹ سے منظوری کی صورت میں نئے اقدامات کے تحت اب ایسے افراد کو بغیر ویزے کے امریکہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی جنھوں نے مارچ 2011 کے بعد عراق اور شام کا سفر کیا ہو۔ اس کے علاوہ ایسے افراد جنھوں نے ایران اور سوڈان کا سفر کیا ہو، انھیں بھی ویزے کی ضرورت ہوگی۔امریکہ کے ویزا ویور پروگرام کے تحت تین درجن سے زیادہ ممالک ایسے ہیں جن کے شہریوں کو امریکہ آمد کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ویزے کے بغیر امریکہ سفر کرنے کی سہولت میں مجوزہ تبدیلی کے حق میں ایوان نمائندگان نے 19 کے مقابلے 407 ووٹ دیے۔وائٹ ہاوس کے حمایت یافتہ اس بل کو اس خیال کے تحت پیش کیا گیا ہے کہ جن افراد نے پیرس میں حملے کیے وہ بغیر ویزے کے امریکہ میں داخل ہو سکتے تھے۔اس بل کے پیش کرنے والوں میں پیش پیش ریپبلکن رہنما کینڈس میلر نے کہا انتہائی احتیاط کے تحت اب ان افراد کو ویزے کے لیے درخواست دینی ہوگی اور انھیں ویزا کی سکریننگ کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…