پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

ایران میں تباہی مچ گئی ، 33 ہلاک، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

datetime 9  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (نیوز ڈیسک) ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے جنوب مشرقی صوبوں میں سوائن فلو کی وبا پھوٹنے سے گذشتہ تین ہفتوں میں کم از کم 33 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایران کے نائب وزیرصحت علی اکبر سیاری نے سرکاری خبررساں ادارے ارنا کو بتایا کہ 28 ہلاکتیں کرمان صوبے جبکہ پانچ سستان بلوچستان میں ہوئی ہیں۔ انھوں نے متنبہ کیا کہ یہ وبا تہران سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں بھی پھیل سکتی ہے۔ خیال رہے کہ سوائن فلو وبائی زکام کی ایک قسم ہے جسے ایچ ون این ون وائرس بھی کہا جاتا ہے۔ یہ وبائی مرض پہلی بار سنہ 2009 میں میکسیکو میں سامنے آیا تھا اور بہت تیزی سے پوری دنیا میں پھیل گیا۔ ایک اور ایرانی خبررساں ادارے اسنا کے مطابق صوبہ کرمان میں اس وائرس سے متاثر ہونے والے تقریبا 600 افراد نے طبعی معائنہ کروایا ہے۔ سنہ 2014 کے اواخر میں بھارت میں سوائن فلو کی وبا سے 700 سے زائد ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…