پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

امریکا نے نیا شاہکار تیار کر لیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی بحریہ نے دنیا کا سب سے بڑا جنگی بحری جہاز ”اسٹیلتھ“ (ڈسٹرائر) تیار کرلےا جسے جلد سمندر میں اتارا جائے گا جب کہ اس بیڑے کی آزمائش کینبیک دریا میں کی گئی ہے۔ 600 فٹ طویل اور 15 ہزار ٹن وزنی یو ایس زموالٹ نامی اس بحری جنگی جہاز کو خاص خودکار انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے جس کو آپریٹ کرنے کے لیے بہت کم عملہ درکار ہوگا۔ عظیم الجثہ جہاز کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اپنی شکل کی بنا پر یہ ریڈار اور سونار پرنظر نہیں آتا کیونکہ یہ اسٹیلتھ بحری جہاز ہے۔ جدید ترین بحری جہاز میں الیکٹرک پروپلشن نظام ہے جو اسے آگے دھکیلتا ہے اور اس کا ریڈار پر عکس بہت مدھم بنتا ہے۔ اس کے علاوہ جہاز کا عرشہ ڈھلواں بنایا گیا ہے جس سے ریڈار شعاعیں ٹکرا کر بکھر جاتی ہیں اور دشمن اسے دیکھنے سے قاصر رہتا ہے۔بحری جہاز کا ہر ایک حصہ جدید انداز میں بنایا گیا ہے اور اسی وجہ سے اس پر بے پناہ لاگت آئی ہے۔ امریکا ایسے 32 جہاز بنانا چاہتا تھا لیکن اب یہ منصوبہ صرف 3 جہازوں تک محدود کردیا گیا ہے جب کہ اس کے ایک یونٹ کی قیمت قریباً 12 ارب ڈالر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…