اوٹاوا(نیوز ڈیسک)کینیڈا نے داعش کیخلاف حملے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے وزیر خارجہ اسٹیفن ڈائن کے مطابق کینیڈا چند ہفتوں میں شام اور عراق میں شدت پسند تنظیم داعش کیخلاف جاری حملے بند کردے گا۔انہوں نے بتایا کہ شام میں داعش کیخلاف حملے کرنیوالے چھ لڑاکا طیاروں کوچند ہفتوں میں واپس بلالیا جائیگا۔اسٹیفن ڈائن نے یہ بھی بتایا کہ شام میں کیے جانیوالے حملوں میں کینیڈا کا صرف دو فیصد حصہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا شمالی عراق میں کرد جنگجوﺅں کو تربیت دینے میں مدد فراہم کریگااور انسد اد دہشتگردی کے خلاف نئی حکمت عملی مرتب کریگا۔ دوسری جانب امریکا فرانس اور برطانیہ نے کینیڈا کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیاہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں