واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکا نے بحرالکاہل کے علاقے کی نگرانی کے لیے جاسوسی کے جدید طیارے پی آٹھ پوسائڈن محدود مدت کے لیے سنگاپور میں تعینات کر دیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مریکا نے بحرالکاہل کے علاقے کی نگرانی کے لیے جاسوسی کے جدید طیارے پی آٹھ پوسائڈن محدود مدت کے لیے سنگاپور میں تعینات کر دیے ہیں۔ ایک ہفتے تک یہ طیارے سنگا پور کی حدود میں متحرک رہیں گے۔ سنگا پور کے وزیر دفاع ہن انگنگ نے اِس امریکی اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔جاسوس طیاروں کی تعیناتی کو بحیرہ جنوبی چین میں پیدا کشیدگی کے تناظر میں لیا گیا ہے۔ چار ممالک اور چین متنازعہ سمندری حدود پر شدید اختلافات رکھتے ہیں۔سنگا پور میں ان طیاروں کی یہ پہلی تعیناتی ہے۔ یہ طیارہ بوئنگ 737 کی تبدیل شدہ شکل ہے اور اِس میں انتہائی حساس آلات نصب کیے گئے ہیں۔