پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

رضوان فاروق اور تاشفین ملک کیا کرتے رہے؟ایف بی آئی نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی ادارے ایف بی آئی نے کیلیفورنیا حملے میں ملوث مبینہ ملزمان کے لال مسجد سے تعلقات کی خبروں کی فوری طورپر تصدیق کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہاہے کہ کیلیفورنیا حملے کے دونوں ملزمان امریکا میں ہی 2014ءکے بعد انتہا پسندی کا شکار ہوئے ایف بی آئی حکام کے مطابق شواہد ہیں ملزمان نے ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کی مشقیں کیں۔تفتیشی حکام کے ذرائع نے بتایا کہ کیلیفورنیامیں فائرنگ واقعے کے ملزمان رضوان فاروق اور تاشفین ملک2014ءسے پہلے انتہاپسندانہ خیالات نہیں رکھتے تھے۔ادھرایف بی آئی حکام نے دعویٰ کیا ایسے شواہد ملے ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ ملزمان نے لاس اینجلس کے شوٹنگ ایریا میں ٹارگٹ کونشانہ بنانے کی مشقیں کی تھیں ۔ایف بی آئی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیوڈ باوڈچ کے مطابق تفتیش کی جارہی ہے کہ رضوان فاروق اور اس کی اہلیہ تاشفین ملک کن لوگوں کے ہاتھوں اور کس طرح انتہا پسندی کا شکار ہوئیں تاہم یہ بات یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ دونوں ملزمان کچھ عرصے سے انتہا پسندی کا شکارہوئے تھے۔حملہ آوروں کے گھرسے برآمد19پائپس کو بم بنانے میں استعمال کیاجاسکتاتھا۔ ملزمان کے غیر ملکیوں کے بجائے امریکامیں انتہا پسندوں سے تعلقات کی تفتیش تیز کردی گئی ۔اس سوال پر کہ سوشل میڈیا پر ایسی رپورٹس ہیں جن میں کیلیفورنیا کے ملزمان کاتعلق لال مسجد سے جوڑا جارہا ہے اس پر ایف بی آئی حکام کا کہنا تھا کہ اس مرحلے پراس کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔ایف بی آئی نے بتایا کہ اس واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں 400سے زائدافراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ملزمان کی پروفائل تک پہنچنے کے لیے دیگر ممالک سے بھی مدد لی جارہی ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…