پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

ادکارہ کے ساتھ کاک پٹ میں محفل سجانے والے پائلٹ کالائسنس منسوخ

datetime 8  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی (نیوزڈیسک)کویتی حکومت نے ایک پائلٹ کی جانب سے فحش اداکارہ اور اس کی دوست کو دوران فلائٹ کاک پٹ میں بٹھانے کے واقعہ کی تفتیش مکمل کرتے ہوئے پائلٹ کا لائسنس ضبط کرلیا ہے۔کویت کی وزیر مواصلات عیسٰی القندیری نے کویتی روزنامے ‘الجریدہ’ کو بتایا تھا کہ تفتیش کی روشنی میں پائلٹ کو تنزلی دے کر اسسٹنٹ بنا دیا گیا ہے۔فحش اداکارہ ‘کلوئی مافیا’ جو کہ کلوئی خان کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں، برطانوی ٹیلنٹ شو ‘ایکس فیکٹر’ میں شرکت کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔ انہیں 2010ء میں منشیات کے استعمال اور اخلاق باختہ حرکات کے الزامات کی وجہ سے پروگرام سے نکال دیا تھا۔اس واقعہ کی جو وڈیو منظر عام پر آئی ہے اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کلوئی ایک کے بعد ایک ‘سیلفی’ بنا کر اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ کر رہی ہیں۔ خاتون نے اپنے فیس بک پیج پر اپنے چاہنے والوں کے لئے اس واقعہ کی کچھ تفصیل دی تھی مگر اس کا مکمل حال برطانوی ٹیبلائیڈ ‘ڈیلی سٹار’ کو دیا۔اس واقعہ کے بعد مسافروں کو کاک پٹ میں داخلے کی اجازت اور کاک پٹ میں سگریٹ پینے والے پائلٹوں کے خلاف نئی سزاﺅں کو وضع کیا گیا ہے۔کلوئی کے مطابق جہاز کے کپتان نے سفر کے دوران کاک پٹ میں بیٹھے ہوئے 40 سگریٹ پھوک ڈالے، اور اس کے علاوہ خواتین کے ساتھ مل کر گانے بھی گائے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…