بغداد(نیوزڈیسک)عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی بھی ترکی اور روس کے درمیان جاری تنازعے میں شامل ہوگئے اور انھوں نے روس کے الزام کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کی جانب سے اسمگل کیا جانے والا تیل ترکی کے راستے سے بیرون ملک جاتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ حیدرالعبادی نے جرمن وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات کے دوران داعش کے دہشت گرد گینگ کی تیل کی اسمگلنگ کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ اس تیل کی زیادہ تر مقدار ترکی کے راستے اسمگل کی جاتی ہے۔