انقرہ (نیوزڈیسک) ترکی کے وزیراعظم احمد اوغلو نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو روس پر پابندیاں لگائی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں روس کیساتھ کشیدگی سمیت دیگر معاملات پر غور کیا گیا ۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیراعظم احمد اوغلو نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو روس پر پابندیاں لگائی جائیں گی۔ واضح رہے کہ ترکی کی جانب سے روس کا لڑاکا طیارہ مار گرائے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان حالات انتہائی کشیدگی اختیار کر چکے ہیں اور دونوں جانب سے ہی سخت الفاظ کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔