جدہ (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے مختلف شہروں میں موسم تبدیل ہو رہا ہے ، جدہ،مکہ مکرمہ،اللیث ،ینبع میں گرد و غبار اور تیز ہوا ئیں کے باعث سانس کی تکلیف،دمہ،کھانسی کے مریضوں کو احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے جبکہ وزارت صحت کی جانب سے اسپتالوں کو ایمرجنسی کے لیے تیار رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ریاض میں درجہ حرارت 6 ڈگری سنٹی گریڈ ،مدینہ منورہ میںدرجہ حرارت 6،دمام 4،حا یل 3،طریف 2،القریات، طبرجل و سکا کا 1- ، تبوک صفر ، ریکارڈ کیا گیا۔دمام پورٹ پر جہازوں سے مال اتارنے اور چڑھانے کا کام تعطل شکار رہا، گھروں میں الیکٹرک ہیٹر جلنے لگے ، گرم کپڑے مارکیٹ میں فروخت ہونے لگے۔محکمہ شہری دفاع نے شہریوں سے سردی سے بچاوکیلئے ہیٹر جلانے یا گیس ہیٹر جلانے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے