تہران، اسلام آباد(آن لائن) ایران میں سوائن فلو کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد 33 ہوگئی ہے اور ایران کے وزارت صحت کے حکام نے الزام پاکستان پر دھر دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے نائب وزیر صحت علی اکبر سیاری نے کہا ہے کہ صوبہ کرمان میں 28اموات ہوئی ہیں جبکہ پانچ صوبہ سیستان میں ہوئیں ہیں اور یہ وائرس تہران سمیت دیگر صوبوں تک پھیل سکتا ہے لگ بھگ چھ 100 لوگ ہسپتالوں میں داخل کئے گئے ہیں انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ان دنوں کم سفر کریں تاکہ اس وائرس سے بچا جاسکے ،وزیر صحت حسن ہاشمی کا کہنا ہے کہ یہ فلو ہماری سرحدوں سے باہر سے آیا ہے خصوصاً بلوچستان سیستان صوبے سے جو پاکستان کے قریب واقع ہے ایران میں سوائن فلو کی پہلی مثال 2009ءمیں سامنے آئی جب سولہ سالہ لڑکا جو امریکہ سے آرہا تھا اس کو سوائن فلو ہوگیا تھا ۔