داعش کے پاس ہتھیار کہاں سے آ ئے ، ایمنسٹی نے نا قابل یقین انکشاف کر دیا

8  دسمبر‬‮  2015

لندن(نیوز ڈیسک )ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ داعش جو ہتھیار استعمال کر رہی ہے، اْن میں سے بیشتر ہتھیار عراقی فوج سے حاصل کئے گئے ہیں۔عالمی تنظیم نے علاقے میں اسلحے کا پھیلاؤ روکنے کے لئے اسلحے پر مکمل پابندی کی اپیل کی ہے۔ایک تازہ رپورٹ میں انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمینسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال جون میں عراق کے شہر موصل پر قبضے کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ داعش کے ہاتھ لگا۔رپورٹ کے مطابق دولت اسلامیہ کے پاس روایتی قسم کے تین فوجی ڈویڑن ہیں جن میں 40 ہزار سے 50 ہزار جنگجو ہیں۔داعش عراق اور شام میں 25 ممالک کے تیار کردہ ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1980 کی دہائی میں دنیا میں فروخت کیا جانے والا 12 فیصد اسلحہ عراق میں پہنچا۔ایمینسٹی کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کے تخمینے کے مطابق عراق پر امریکی حملے کے بعد ستمبر 2003 میں عراق کے طول و عرض میں ساڑھے چھ لاکھ ٹن ایساگولہ بارود موجود تھا جو غیر محفوظ تھا۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے علاقے میں اسلحہ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسلحے پر مکمل پابندی کی اپیل کی ہے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…