پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

ایران نے داعش کیخلاف بڑا قدم اٹھالیا، جانئے کیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(نیوز ڈیسک) ایران کے سائبر پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے 53 مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ داعش سے تعلق رکھنے والی 132 ویب سائٹس کو بند کردیا گیا ہے۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں بریگیڈیئر جنرل کمال ہادین کے حوالے سے کہا ہے کہ سائبر پولیس نے شناخت کے بعد ایسے ویب پیجز کو ہٹا دیا ہے جو داعش یا اس کی حمایت کرنے والے افراد اور ان کے نظریات کی وکالت کرتے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے ملک بھر سے 53 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسے افراد جنھوں نے دوبارہ ایسی سرگرمیوں میں شمولیت نہ کرنے کا تحریری وعدہ کیا، ان کو چھوڑ دیا گیا۔رپورٹ میں جنرل کمال ہادین کے حوالے سے بتایا گیا کہ مزید 100 سے زائد غیر ملکی ویب سائٹس کو بند کرنے کے لیے انٹرنیشنل پولیس سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔خیال رہے کہ داعش پر شام اور عراق میں دہشت گردی اور فرقہ وارانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…