پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

مریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے پھر زہر اگل دیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے امریکہ داخلے پر ’مکمل‘ پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ان کا یہ بیان گذشتہ ہفتے کیلی فورنیا میں ہونے والے حملے کے بعد سامنے آیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رائے شماری میں مسلمانوں کی جانب سے امریکیوں کے لیے ’نفرت‘ سامنے آئی ہے جس سے امریکی قوم کو خطرہ ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سرحدوں کو اس وقت تک مکمل طور پر بند کر دینا چاہیے جب تک ’ہمارے ملک کے نمائندگان اس بات کا تعین نہیں کر لیتے کہ کیا ہو رہا ہے۔‘دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’غیر امریکی‘ قرار دیا ہے۔وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بیان امریکی اقدار اور قومی سلامتی کے خلاف ہے۔خیال رہے کہ امیگریشن کی مخالفت ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کا اہم حصہ ہے۔ اس سے قبل وہ میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار بنانے کا مطالبہ بھی کر چکے ہیں تاکہ ’ریپ کرنے والوں‘ اور ’منشیات کے عادی افراد‘ کو ملک سے باہر رکھا جائے۔پیرس میں ہونے والے حملوں کے بعد انھوں نے اپنی توجہ امریکہ میں مسلمان آبادی کی جانب مرکوز کر لی ہے، انھوں نے مساجد کی نگرانی اور مسلمانوں کی رجسٹریشن ڈیٹابیس کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

پیر کو صحافیوں کو جاری کردہ بیان میں انھوں نے کہا کہ پیو ریسرچ کے ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسلمان امریکیوں کے خلاف ہیں۔انھوں نے کہا: ’کسی دوسری رائے شماری کے ڈیٹا کو دیکھے بغیر یہ ہر کسی پر واضح ہے کہ اس نفرت کا احاطہ نہیں کیا جا سکتا۔‘’یہ نفرت کہاں سے آتی ہے اور کیوں آتی ہے، ہمیں اس کا تعین کرنا ہے۔‘ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا: ’جب تک ہم اس کا تعین نہیں کرتے اور یہ مسئلہ نہیں سمجھتے اور اس سے لاحق خطرہ نہیں سمجھتے، ہمارا ملک ان لوگوں کے ہولناک حملوں کا نشانہ نہیں بن سکتا جو صرف جہاد پر یقین رکھتے ہیں، اور انھیں سمجھ بوجھ یا انسانی جان کا کوئی احترام نہیں ہے۔‘ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ریبپلکن پارٹی کے بین کارسن نے امریکہ آنے والے تمام افراد کی ’رجسٹریشن اور نگرانی‘ کا مطالبہ کیا ہے۔تاہم ان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ہم صرف ایک مذہب کے بارے میں وکالت نہیں کریں گے اور نہ ہی ایسا کر رہے ہیں۔‘ایک اور رپبلکن امیدوار سینیٹر لنڈسے گراہم نے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل تمام اراکین سے مطالبہ کیا ہے وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی مذمت کریں۔ جس کے جواب میں فلوریڈا کے سابق گورنر جیب بش نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ’بدحواس‘ قرار دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…