نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکر پاکستان کو 8 ایف 16 طیاروں کی فروخت رکوانے کیلئے امریکہ پہنچ گئے وہ اپنے امریکی ہم منصب ایشٹن کارٹر سے ملاقات میں پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اٹھائیں گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع منوہر پریکر جو امریکہ میں پہلے سے موجود ہیں 9 اور 10 دسمبر کو امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں وہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے خطرے پر اپنی تشویش کا اظہار کریں گئے۔ منوہر پریکر کا امریکہ کا دورہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو 8ایف سولہ طیارے اور 15بیل اے ایچ وائپر اٹیک ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کے منصوبے کے پس منظر میں ہے۔