ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

روس نے ایران کوخطرناک ہتھیارفراہم کردیئے

datetime 7  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (نیوزڈیسک)روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس نے تصدیق کر دی ہے کہ روس نے ایران کو S-300 ائیر ڈیفنس میزائلوں کی فراہمی شروع کردی ہے، جس کے بعد اسرائیل میں خطرے کی گھنٹیاں بج اٹھی ہیں اور اسرائیل ان میزائلوں کو اپنی بقاءکے لئے خطرہ قرار دے کر دنیا کے سامنے بھرپور واویلا کر رہا ہے۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے مشیر ولادی میر کوزن کا کہنا ہے کہ روس کی طرف سے ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے خاتمے کے بعد میزائلوں کی ڈلیوری کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سے پہلے اقوام متحدہ کی طرف سے ایران پر لگائی جانے والی پابندیوں کے پیش نظر روس نے ایڈوانس ٹیکنالوجی لانگ رینج میزائلوں کی فراہمی معطل کردی تھی۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ میزائلوں کی ڈلیوری کا معائدہ گزشتہ ماہ حتمی طور پر طے پاگیا تھا۔امریکا اور اس کے اتحادی شامی صدر بشارالاسد کا تختہ الٹنے کے درپے ہیں اور اس کے برعکس روس اور ایران صدر بشارالاسد کی حمایت کررہے ہیں۔ نومبر میں جب روسی صدر نے ایران کا دورہ کیا تو شامی صدر کی مدداور میزائلوں کے معاہدے پر بھی بات چیت کی گئی تھی۔ اب روس کے طاقتور طیارہ شکن میزائلوں کی ایران کو منتقلی پر امریکا اور اسرائیل سخت پریشانی کے شکار ہیں، خصوصاً اسرائیل ان میزائلوں کو اپنے لئے بڑا خطرہ قرار دے رہا ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ روسی میزائلوں کی ٹیکنالوجی ایران سے شام اور لبنان کو منتقل ہوسکتی ہے، جہاں سے انہیں اسرائیلی طیاروں کو فضا میں تباہ کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس سے پہلے روس کی طرف سے شام کو بھی S-300 میزائلوں کی فراہمی کی خبریں سامنے آچکی ہیں



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…