اسلام آباد (نیوزڈیسک)عرب ممالک سے پاکستانیوں کے بڑی خوشخبری آگئی ،وارے نیارے ہوگئے . متحدہ عرب امارات , قطر اور سعودی عرب نے بھی مختلف شعبوں کےلئے مزید پاکستانی افرادی قوت مانگ لی ہے ۔سرکاری ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹ کے مطابق اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) 2008سے اب تک ساڑھے پانچ ہزارورکر جنوبی کوریا بھیج چکی ہے۔جنوبی کوریا میں پاکستانی ورکروں کو اچھی تنخواہیں دی جارہی ہیں اور آئندہ سال گیارہ سو سے چودہ سو مزید ورکر بھجوائے جائینگے ۔پاکستانی اداروں کی طرف سے جنوبی کوریا سے ماہی گیری ¾زراعت اور تعمیرات کے شعبے میں بھی پاکستانی افرادی قوت کو مواقع دینے کےلئے رابطہ کیا گیا ہے تاہم جنوبی کوریا نے غیر قانونی طورپر مقیم ورکروں کے خلاف کارروائی سخت کی جارہی ہے ۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے بھی ورلڈ ایکسپو 2020کےلئے پاکستان سے مزید افرادی قوت طلب کی ہے جن میں ماہر اور غیر ماہر افرادی قوت شامل ہے ۔قطر کی حکومت نے بھی پاکستان سے 2022کے فیفا ورلڈ کپ کے انتظامات کےلئے افرادی قوت بھیجنے کی درخواست کی ہے ذرائع کے مطابق گزشتہ پندرہ سال کے دور ان پاکستان سے 2000سے زائد ڈاکٹر سعودی عرب بھجوائے گئے ہیں جبکہ سعودی وزارت صحت کے حکام مزید ڈاکٹروں کے تعین کےلئے ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں یہ دورے ہر تین ماہ بعد کئے جاتے ہیں ۔