تہران(نیوزڈیسک)ایران بھی دہشتگردی کےخلاف میدان میں آگیا،اہم کامیابی ۔ایران میں انٹرنیٹ کی نگرانی کرنے والے ادارے کے سربراہ کمال ھدینفردنے کہاہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انتہا پسند گروپ داعش کی حمایت میں ویب سائٹس چلانے کے الزام میں 53 افراد کو حراست میں لے لیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ایرانی سائبر پولیس کے سربراہ کمال ھدینفرد نے ایک بیان میں بتایا کہ ان افراد میں سے اکثر ایران کے سرحدی علاقوں میں مقیم تھے، انہوں نے اس موقع پر کسی سرحدی علاقے کا نام نہیں لیا،یادرہے کہ گذشتہ مہینے کے دوران ایرانی حکومت نے بتایا تھا کہ اس نے عراقی سرحد کے ساتھ ملحقہ صوبے کرمانشاہ میں ایک شدت پسند گروپ کے لئے جنگجو بھرتی کرنے والے ایک سیل کو حراست میں لیا ہے۔