بغداد(نیوز ڈیسک)عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ 48 گھنٹوں میں عراق میں تعینات اپنی فوجیوں کو واپس بلا لے۔ انہوں نے کہا کہ انقرہ کا یہ عمل عراق کی ریاستی خودمختاری کے خلاف ہے۔ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ ”ہم تصدیق کرتے ہیں کہ سیکڑوں ترک فوجی متعدد ٹینکوں اور توپ خانوں کے ساتھ بغیر اجازت عراقی حدود میں داخل ہوئے ہیں، جو وہاں مبینہ طور پر عراقی کرد جنگجووں کو تربیت فراہم کرنا چاہتے ہیں“۔انہوں نے ترک وزیر اعظم احمد داﺅد اوگلو پر زور دیا کہ ترکی نے 48 گھنٹوں کے اندر اپنی فوجوں کو واپس نہ بلایا تو عراق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا درواز پر دستک دینے سمیت تمام آپشنز پر غور کرسکتا ہے۔عراقی ہم منصب کے نام خط ترک وزیر اعظم کا کہنا تھا ترکی کی فوجیں عراق کے صوبے نینوا کے ایک قصبے میں موجود ہیں جہاں وہ شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف لڑنے والے رضاکاروں کو تربیت فراہم کررہی ہیں۔