اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

داعش نے پڑوسی ملک کے 4 اہم اضلاع پر قبضہ کرلیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(نیوز ڈیسک) داعش نے افغانستان کے 4 اضلاع پر قبضہ کرلیا جب کہ امریکی ڈرون حملے میں 6 شدت پسند مارے گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں داعش کے جنگجووں نے اپنی خود ساختہ خلافت کا ایک اور صوبہ قائم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے 4مشرقی اضلاع پرقبضہ کرلیا۔ اب جلال آباد سے جنوب کی طرف واقع 4 اضلاع داعش سے وفاداری کا حلف اٹھانے والے تقریباً 1600 جنگجووں کے کنٹرول میں ہیں۔ وہاں ایسے ہی بے رحمانہ طریقے زیر استعمال ہیں جو شام اور عراق کے داعش کی جانب سے قبضہ کردہ علاقوں میں اپنائے گئے ہیں۔ ہزاروں مقامی باشندوں کو نقل مکانی کرنا پڑرہی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق ماہانہ 500 تک افغان فوجی داعش کے ہاتھوں ہلاک ہوجاتے ہیں۔ دریں اثنا مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 6 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق دہشت گرد گروپ کی تازہ ترین ہلاکتیں ضلع ایچن میں فضائی حملے کے نتیجے میں سامنے ا?ئی ہیں۔ شمالی صوبہ سرائے پل میں 12 سالہ خودکش حملہ ا?ور نے خودکو پولیس کے حوالے کردیا۔ بچے کا کہنا تھاکہ اسے گزشتہ 3 ماہ سے خودکش بمبار بننے کی تربیت دی جارہی تھی۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…