واشنگٹن(نیوز ڈیسک)کیلیفورنیا حملہ دہشت گردی تھا جس کا مقصد معصوم شہریوں کو ہلاک کرنا تھا۔ 65 سے زائد ممالک ساتھ ہیں دنیا بھر میں جہاں ضرورت ہوگی امریکی فوج دہشت گردوں کےخلاف کارروائی کرےگی۔امریکی صدر نے قوم سے خطاب میں کہاکہ ہمیں مسلم کمونٹی کو اپنے مضبوط ترین اتحادی کے طور پر لینا چاہیے،دنیا بھر میں مسلم رہنما ہمارے ساتھ داعش سمیت دیگر نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کام کریں،داعش اسلام کے نمائندے نہیں، وہ قاتل ہیں،مسلم امریکی ہمارے دوست اور ہمارے اسپورٹس ہیرو ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم دہشت گردی کےخلاف کامیاب ہوںگے کیونکہ ہم صحیح راہ پر ہیں،مجھے یقین ہے امریکا ہی غالب رہے گا۔انہوں نے داعش کو تباہ کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کاخطرہ حقیقی ہےلیکن ہم اس پرقابو پالیں گے،یہ امریکا اوراسلام کےدرمیان جنگ نہیں ہے،لاکھوں امریکی مسلمان دہشتگردی کو مستردکرتے ہیں،امریکی مسلمان ہمارے دوست اورمحب وطن شہری ہیں۔انہوں نے کہا کہ شام اور عراق میں حکمت عملی کے تحت فضائی حملے ہوں گے۔ کانگریس داعش کےخلاف فوجی طاقت کےاستعمال کےحق میں ووٹ دے۔