اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر ، خونریز جھڑپ میں ایک اہلکار واصل جہنم ایک زخمی

datetime 6  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر (اے این این) مقبوضہ کشمیر کے علاقے ہندواڑہ میں بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان خونریز جھڑپ میں ایک اہلکار واصل جہنم ایک زخمی بھارتی فوج کا دو مجاہدین کو شہید کرنے اور قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ مجاہدین کے مزید گروپوں کی موجودگی پر علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیاگیا سکیورٹی فورسز کو کھوجی کتوں اور ہیلی کاپٹروں کی بھی مدد حاصل سکیورٹی الرٹ کردی گئی کٹھوعہ میں دو فوجی گاڑیوں کے درمیان تصادم میں بھارتی فوج کا حاضر سروس کیپٹن ہلاک چار اہلکار زخمی ہوگئے تشویشناک حالت کے باعث ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق راجواڑ کے بھون وٹسر علاقے میں مجاہدین کے خلاف آپریشن 12ویںروز میں داخل ہوگیا ۔ گزشتہ روز بھارتی فوج نے آپریشن میں مزید تیزی لاتے ہوئے متعدد علاقو ں کو گھیرے میں لیا ، جو ں ہی فوج نے مورچہ سنبھا لا تو وہا ں موجود مجاہدین اور فوج کا دوبارہ آ منا سا منا ہو ا جس کے بعد طرفین کے درمیان زبردست فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو ا جسمیں ابتدائی طور ایک فوجی ہلاک جبکہ 2 مجاہد شہید ہوگئے جھڑپ میں اہلکار زخمی بھی ہوا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ 12روز قبل 22نومبر کو راجواڑ ہندوارہ کے بھون وٹسر جنگلی علاقے میں 21آر آر اور سپیشل آپریشن گروپ ہندواڑہ نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر تلاشی کارروائی شروع کی ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں مجاہدین کے تین سے چار گروپ موجود ہیں جس کے بعد فوج نے اس علاقہ کے ایک وسیع حصہ کو محاصرہ میں لیکر آپریشن شروع کیا تاہم مجاہدین بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔فوج اور پولیس نے مشترکہ طور بھون واٹسر کے جنگلو ں کا محاصرہ تنگ کرتے ہوئے اور وہا ں موجود مجاہدین کو تلاش کرنے کوشش کی جبکہ خصوصی کمانڈوز کی خدمات بھی حاصل کی گئی ۔اس دوران کپواڑہ کے منی گاہ کے حاجی ناکہ علاقہ میں مجاہدین کے خلاف آپریشن 21 روز میں داخل ہوگیا اور جمعرات کو کئی علاقو ں سے فوج کو ہٹا یا گیا ۔گزشتہ ایک مہینے سے اب تک کپوارہ ضلع کے ٹنگڈار ،منی گاہ اور ہندوارہ علاقوں میں 7 مجاہدین جا ں بحق جبکہ ایک فوجی آفیسر سمیت دو جوان ہلاک جبکہ نصف درجن اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔ دوسری جانب کٹھوعہ میںدوفوجی گاڑیوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں فوج کا ایک حاضر سروس کیپٹن ہلاک اور4اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ جموں پٹھانکوٹ شاہراہ پر چھمب روریاں کے نزدیک سڑک حادثہ پیش آیا۔ فوج کی دو تیز رفتار گاڑیاں زوردار طریقے سے ایک دوسرے کے ساتھ ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ میں فوج کا کیپٹن سمت موقعہ پر ہی ہلاک جبکہ اس کے 4ساتھی بری طرح سے زخمی ہوئے۔زخمیوںمیں دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…