بغداد(نیوز ڈیسک) داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے اپنی مطلقہ سجی الدیلمی سے اپنی بیٹی کی سپرداری کا مطالبہ کیا ہے۔ البغدادی نے اپنے ایک پیغام میں پوچھا ہے کہ الدیلیمی کے ساتھ فرار ہونے والی اس کی بیٹی کہاں ہے؟ العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق البغدادی کی جانب سے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل النصرہ فرنٹ اور لبنانی فوج کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے ایک معاہدے کے تحت سجی الدیلیمی نامی خاتون کو رہا کیا گیا تھا۔ الدلیمی کو کچھ عرصہ قبل لبنان داخل ہونے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ گرفتاری کے وقت الدلیمی کے ہمراہ ایک چھوٹی بچی بھی تھی۔ لبنانی سکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا تھا کہ الدلیمی البغدادی کی بیوی ہے۔ بعد ازاں اطلاعات آئیں کہ البغدادی نے الدلیمی کو طلاق دے دی تھی اور وہ اپنی ایک بیٹی کے ہمراہ لبنان آ گئی تھی۔ حال ہی میں ڈیڑھ سال سے النصرہ کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے کئی لبنانی فوجیوں کی رہائی کے بدلے میں جن جنگجوو¿ں کو رہا کیا گیا تھا ان میں الدلیمی بھی شامل تھی۔ گرفتاری کے وقت الدلیمی نے بھی کہا تھا کہ اس کے ہمراہ سات سالہ بیٹی ابوبکر البغدادی ہی کی ہے تاہم اب البغدادی کے ساتھ اس کا ازدواجی تعلق ختم ہو چکا ہے۔ اخبار “القدس العربی”نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ لبنانی سیکیورٹی حکام نے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے جس کے قبضے سے الدلیمی کے نام ارسال کردہ ایک مکتوب ہے۔ یہ مکتوب مبینہ طور پر الدلیمی کے لیے البغدادی کی جانب سے ارسال کیا گیا ہے جس میں اس سے کہا گیا ہے کہ وہ ھاجر نامی بیٹی کو واپس کرے۔ لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق شام سے لبنان پہنچنے والی الدلیمی نامی خاتون کے ہمراہ چار بچے تھے جن میں دو جڑواں بچوں کی شناخت اسامہ اور عمر کے ناموں سے کی گئی تھی۔ ممکنہ طور پر ایک بچی اور دو بچے البغدادی جب کہ ایک بچہ الدلیمی کے فلسطینی نڑاد شوہر کمال محمد خلف نامی ایک دوسرے جنگجو سے تھا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘
-
کوکین ڈیلر انمول پنکی کے سنسنی خیز انکشافات، شوبز شخصیات اور سیاستدانوں کے نام بتادیے
-
روانگی سے قبل امریکی عملے نے چینی حکام کی دی گئی ہر چیز وہیں پھینک دی
-
تبو نے بالی ووڈ کی خوفناک حقیقت بے نقاب کردی
-
بڑا کریک ڈاؤن ! 10غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو سیل کردیا گیا
-
ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
کاروباری اوقات میں نرمی کا اعلان
-
عالیہ بھٹ کو کانز فلم فیسٹیول میں شرمندگی کا سامنا
-
فرانسیسی صدر میکرون کو اہلیہ نے تھپڑ کیوں مارا وجہ سامنے آگئی
-
حکومت کا گاڑیوں کی خریداری آسان بنانے کا فیصلہ
-
چین میں داخلے پر پابندی کے باوجود امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بیجنگ کیسے پہنچے؟
-
سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
دبئی کی بجٹ ائیرلائن نے پاکستان کے 3 بڑے شہروں کیلئے پروازیں معطل کر دیں
-
ڈرگ ڈیلر انمول پنکی کے معاملے پر مریم نواز کا ایکشن



















































