بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین دنیا کے مشہور سیاحتی مقامات کی نقلیں تیار کرنے میں مشہور ہے لیکن اب اس نے دو مقبول سیاحتی عمارتوں کو ایک ہی عمارت میں تعمیر کر کے اپنی مہارت دکھائی ہے۔ملک کے شمالی شہر ’شیجیاڑوانگ‘میں اس عمارت کا نصف حصہ بیجنگ میں قائم ’ٹیمپل آف ہیون‘ کی عمارت کی نقل ہے اور اس کا دوسرا حصہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں مشہور عمارت ’کیپیٹل‘ کی نقل ہے۔ویب سائٹ ’چائنا نیوز‘ کے مطابق اس عمارت کی چار منزلیں ہیں اور یہ شہر کے مضافات میں ٹیلی وڑن اور ریڈیو کے ایک سٹوڈیو میں قائم ہے۔اس عمارت کے بارے میں سوشل میڈیا پر بھی کافی بحث کا جا رہی ہے اور چین میں سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹ سینہ ویبو پر کئی لوگوں نے کہا ہے کہ یہ ایک بہت اچھا منصوبہ ہے۔ایک شخص نے لکھا:’ایک طرف سے آپ فلمیں دیکھ سکتے ہیں اور دوسری طرف ایک مغربی منظر دیکھ سکتے ہیں۔‘ایک دیگر شخص نے لکھا: ’اس عمارت نے تو کافی تعمیراتی اخراجات بچائے ہوں گے۔ یہ کتنی عجیب اور پیاری ہے!‘لیکن جہاں پر کچھ لوگوں اس عمارت کو امریکہ اور چین کے درمیان ’دوستی کی علامت‘ کہتے ہیں ہے وہاں دیگر کہتے ہیں کہ یہ عمارت ’اس کے ڈیزائنرز کے درمیان ایک جھگڑے‘ کا نتیجہ ہے۔اس عمارت کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ایک ایسے ملک میں تعمیر کی گئی ہے جس میں دنیا کے مشہور سیاحتی مقامات کی نقلوں کی کمی نہیں ہے۔شیجیاڑوانگ کی عمارت کے ساتھ ساتھ لوگ مصر کا مشہور ’سفنکس‘ یا ابوالہول کا بت دیکھ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ ملک کے دیگر مقامات پر سیاحوں کو لندن کی علامتی ’ٹاؤر برج‘، آسٹریا کی پہاڑیوں میں واقع ایک مشہور گاؤں ’ہال سٹیٹ‘ اور یہاں تک کہ مقبول اطالوی شہر ’وینس‘ کی نقل بھی دیکھ سکتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں