پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

پیٹنٹ تنازع حل ہوگیا : سام سنگ ، ایپل کو 548 ملین ڈالر دینے پر رضا مند

datetime 5  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک)سمارٹ فون کے پیٹنٹ کا تنازع جو دو کمپنیوں کے درمیان عرصے سے جاری تھا ، حل ہوگیا ہے اور سام سنگ کمپنی ایپل کو 54 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دینے پر رضا مند ہو گئی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق ایک امریکی عدالت میں دونوں کمپنیاں اس سمجھوتے پر پہنچ گئی ہیں ، تا ہم سام سنگ کا کہنا ہے کہ اگر جزوی فیصلے میں بعد ازاں کوئی تبدیلی ہوئی تو ایپل رقم کا کچھ حصہ واپس کرے گا۔ اس سے قبل ایپل کمپنی نے الزام لگایا تھا کہ سام سنگ کمپنی سمارٹ فون کے حوالے سے ان کے آئیڈیاز اور پراڈکٹس کی نقل تیار کر رہی ہے ، اب عدالت کے فیصلے کے بعد ایپل کے عہدیدار خوش ہیں ، اور انہوں نے عدالت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یاد رہے کہ دونوں کمپنیوں کے درمیان یہ تنازع 2011 میں شروع ہوا تھا ، اور مذکورہ الزامات کے تحت ایپل نے سام سنگ کے خلاف 2.5 ارب ڈالرز ہرجانے کا مقدمہ کیا تھا۔ ایک سال بعد ایپل نے کیس جیت لیا ، لیکن اس کو لگ بھگ ایک ارب ڈالر ملا تھا ، اب دونوں کمپنیاں کوئی 55 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر متفق ہو گئی ہیں۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…