جدہ(نیوزڈیسک)سعودی عرب میں تارکین وطن اور روز گار کے لئے وہاں جانے والوں کے لئے انتہائی بُری خبر سامنے آ گئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ اس وقت 35000سے زائد تارکین وطن سعودی عرب میں بے روزگاری کی زندگی گزار رہے ہیں ۔عرب نیوز ڈاٹ کام کے مطابق جون 2015کے اختتام تک سعودی ریاست میں تقریباَََ 35ہزار تارکین وطن بے روزگار تھے یہ بے روزگاروں کا 5.2فیصد بنتے ہیں ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس دورانیہ میں سعودی اور تارکین وطن بے روزگاروں کی کل تعداد 6لاکھ 82ہزار ہے ۔ بتایا گیا کہ جون کے آخر تک بے روزگار تارکین وطن کی تعداد میں 0.6فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گذشتہ سال یہ اضافہ 0.3فیصد تھا۔ شعبہ جات کے لحاظ سے تعمیراتی شعبہ سے وابستہ بے روزگار افراد کی تعداد 21.1فیصد جبکہ ہول سیل ، ریٹیل ، گاڑیوں ، موٹرسائیکلوں کی مرمت کے شعبہ سے وابستہ بے روزگار افراد کی تعداد 18.5فیصد ہو چکی ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ خارجہ شعبوں سے وابستہ تارکین وطن صرف 0.1فیصد بے روزگار ہیں جبکہ بے روزگار تارکین وطن کی کثرت ملازماﺅں کی ہے ،کل بے روزگار تارکین وطن میں سے گھریلو اور نان سپیشل سروسز سے وابستہ ملازمائیں 83.8فیصد بے روزگار پائی گئیں ہیں ۔