ریاض(نیوزڈیسک) سعودی عرب کے قصبے میں 130 سالہ ضعیف العمر مؤذن گزشتہ ایک صدی سے اپنے فرائض انجام دے ہے ہیں جو اس معمری میں بھی صحت مند اور معمول کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی شہر اتماص کے قصبے الرمایہ سے تعلق رکھنے والے 130 سالہ شیخ الزیدانی مؤذن کا فریضہ خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں، شیخ زیدانی ایک صدی سے زائد عرصے سے مقامی مسجد میں مؤذن ہیں جن کی اس کاوش پر اہل علاقہ بے حد نازاں اور خوش ہیں۔ شیخ زیدانی 130 سال کے ہونے کے باوجود بھی صحت مند اور معمول کی زندگی گزار رہے ہیں جب کہ ان کے ہم عصر دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں۔