اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستانیوں کی ڈی پورٹ کرنے کامعاملہ .یورپی یونین نے بھی بدلہ چکادیا. اسلام آباد میں یورپی یونین کے وفد کا بیان سامنے آ گیا ، ان کا کہنا تھا توقع تھی کہ تارکین وطن کے شناختی کارڈ نمبرز کی تصدیق پاکستانی حکام کریں گے۔ یورپی یونین نے اپنی بیان میں کہا کہ شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ شناخت معاہدے کا حصہ نہیں تھا ۔ واضح رہے کہ 3 دسمبر کو یونان سے تارکین وطن کو لانے والے چارٹر طیارے کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ہدایت پر ائیر پورٹ ہی پر روک دیا گیا تھا جن میں سے محض اُنیس پاکستانیوں کو شناخت کے بعد طیارے سے باہر آنے کی اجازت دی گئی تھی جبکہ شناخت نہ ہونے والے تارکین وطن کو اسی طیارے میں واپس بھجوا دیا گیا تھا .