دوحہ (نیوزڈیسک)روس سے تنازعہ ,اہم عرب ملک نے ترکی حمایت کااعلان کرکے ہلچل مچادیامیر قطر تمیم بن حماد الثانی اورترک صدر رجب طیب اردگان کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سٹریٹیجک کمیٹی کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ وفود کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ قدرتی گیس اور دیگر متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق امیرقطر نے دارالحکومت دوحہ میں آمد پر ترک صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پردونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ترک صدر کی امیر قطر کے ساتھ ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے وفود کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ بعد ازاں قدرتی گیس اور دیگر متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اردگان نے کہا کہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات میں مستقبل میں قابل رشک اضافہ ہو گا۔ بعد میں قطر کے امیر تمیم بن حماد الثانی نے صدراردگان کے اعزاز میں ضیافت دی۔