پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

دنیاکے تین امیرترین افراد نے ”بڑے منصوبے“ کااعلان کردیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (نیوز ڈیسک) دنیا کو سستی اور صاف ستھری توانائی فراہم کرنے کے لئے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے ایک عالمی مہم کا آغاز کردیا ہے جس میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ اور سعودی عرب کے پرنس الولید بن طلال بھی ان کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں۔ بل گیٹس نے دنیا بھر کی ارب پتی شخصیات کو اپنے فلاحی منصوبے کا حصہ بنایا ہے جسے ”ارب پتی شخصیات کے اتحاد“ کا نام بھی دیا جارہا ہے۔ پیرس میں منعقدہ ماحولیاتی کانفرنس کے دوران بل گیٹس نے عالمی رہنماﺅں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سستی اور ماحول دوست توانائی کا حصول ممکن بنانے کے لئے حکومتوں کو تحقیق کے لئے زیادہ فنڈز وقف کرنا ہونگے جبکہ پرائیویٹ اداروں اور شخصیات کو اس شعبے میں بھاری سرمایہ کرنا ہوگی۔
مزید جانئے: گھریلو ملازمہ نے چوری چھپے عرب کفیل کے موبائل سے 14ہزار درہم کی کالز کر دیں ،معاملہ عدالت پہنچ گیا نیوز سائٹ ’البوابہ‘ کے مطابق بل گیٹس کے قائم کردہ اتحاد میں پرنس الولید واحد عرب شخصیت ہیں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنے دوست بل گیٹس کی سربراہی میں قائم ہونے والے نئے توانائی اتحاد کے لئے اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں۔ ماحول دوست توانائی کا خواب حقیقت میں بدلنے کے لئے نئے قائم کردہ اتحاد کے ارکان دنیا کے 20سے زائد ممالک کی ارب پتی شخصیات کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ پرنس الولید اس سے پہلے بھی درجنوں خیراتی اور فلاحی منصوبوں کے لئے اربوں ڈالر وقف کر چکے ہیں۔
بل گیٹس نے ”مشن انوویشن“ کے نام سے شروع کئے گئے پراجیکٹ کے لئے 2ارب ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کردیا ہے، جبکہ ان کے دیگر ارب پتی ساتھیوں کی طرف سے بھی بھاری عطیات متوقع ہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…