ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

ترکی اورروس کی جنگ کی پیش گوئی 200سال پہلے ایک نجومی نے کی ،پیش گوئی کے مطابق کتنی تباہ اوربربادی ہوگی ؟برطانوی اخبارکاانکشاف

datetime 4  دسمبر‬‮  2015 |
Russian President Vladimir Putin (R) meets with his Turkish counterpart Recep Tayyip Erdogan at the Kremlin in Moscow on September 23, 2015. AFP PHOTO / POOL / IVAN SEKRETAREV

لندن (نیوزڈیسک) روس اورترکی کے کشیدہ تعلقات کشیدہ ہونے پردنیامیں عالمی جنگ کے خطرے پربحث جاری ہے ۔ایسے ہی ایک مذہبی پیشواکی تقریباسوا200سال قبل کی گئی ایک پیش گوئی نے دنیاکومزیدخوف میں مبتلاکردیاہے ۔برطانوی اخبار”ڈیلی سٹار“ کی رپورٹ کے مطابق ایلیجاہ بن شلوموززلمان نے 1797میں اپنی موت کچھ عرصہ قبل اپنے پیروکاروں کواس پیش گوئی میں متنبہ کیاتھاکہ ”ایک وقت آئے گاجب روس کریمیاپرقابض ہوجائے گااوراس کے فورابعد قیامت برپاہوجائے گی اس کے لئے تیاررہنا“یہودی مذہبی پیشوانے مزیدپیشوا نے مزید کہاتھاکہ ”کریمیاپرقبضے کے کچھ عرصے بعد روس اورترکی میں فیصلہ کن جنگ ہوجائے گی اورقیامت برپاہوجائے گی “۔پیش گوئی کاپہلاحصہ توعرصہ قبل سچ ثابت ہوچکاہے ۔اس سے بظاہرلگتاہے کہ اس کی پیش گوئی کادوسراحصہ بھی سچ ثابت ہونے جارہاہے ۔رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ اسی دورکے ایک رہنماءیسروئیل بن علیزرنے بھی اس سے ملتی جلتی پیش گوئی میں کہاتھاکہ ”دنیاکی آخری اورفیصلہ کن جنگ میں روس مسلمانوں سے اتحاد کرلے گا“۔انہوں نے کہاتھاکہ ”روس اس علاقے (عرب ممالک ) میں آئے گااوراسماعیل کے بیٹوں (مسلمانوں) سے کے ساتھ مل جائے گا۔اس وقت مسیحاکے قدموں کی چاپ سنائی دینے لگے گی اورقیامت قریب ترہوگی ۔”برطانوی اخبارکاکہناہے کہ اس وقت روس شام اورایران کے ساتھ اتحادکرچکاہے جبکہ اس کے ترکی ساتھ تعلقات بھی جنگ کی نہج پرپہنچ چکے ہیں ۔اس سے لگتاہے کہ اس کی پیش گوئی سچ ثابت ہونے والی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…