اسلام آباد(نیوزڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے افغانستان میں بھارتی سفیر کے بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ کسی سفیر کی طرف سے اپنے میزبان ملک کے کسی تیسرے ملک کے ساتھ تعلقات نقصان پہنچانے کی کوششیں سفارتی آداب کے خلاف ہے۔ ترجمان نے توقع ظاہر کی کہ تمام علاقائی ممالک افغانستان میں امن اور مفاہمت کی کوششوں کی حمایت کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ہارٹ آف ایشیاءکی 2 روزہ کانفرنس منگل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی جس کا افتتاح وزیراعظم نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی کریں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں